محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ اس وقت والدین اور دادا، دادی کی اسپانسرشپ پروگرام کے تحت 60 ہزار 500 درخواستیں زیرِ غور ہیں
زیرِ التوا درخواستوں کی تعداد کم کرنے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ
60 ہزار سے زائد درخواستیں پہلے ہی زیرِ غور
اوٹاوا: کینیڈا کی وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال والدین اور دادا، دادی (Parents and Grandparents Program) کی اسپانسرشپ کے تحت مستقل رہائش کے لیے کوئی نئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) کے مطابق یہ فیصلہ امیگریشن نظام کو مؤثر انداز میں منظم کرنے اور زیرِ التوا درخواستوں کو جلد نمٹانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
60 ہزار سے زائد درخواستیں پہلے ہی زیرِ غور
محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ اس وقت والدین اور دادا، دادی کی اسپانسرشپ پروگرام کے تحت 60 ہزار 500 درخواستیں زیرِ غور ہیں۔ حکومت آئندہ دو برسوں کے دوران انہی موجودہ درخواستوں میں سے ہر سال 15 ہزار درخواستوں کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انتظار کا دورانیہ کم کرنے کی کوشش
حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت اس وقت اوسط انتظار کا دورانیہ تقریباً تین سال ہے، جسے کم کرنے کے لیے نئی درخواستوں کی وصولی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
2020 میں شروع ہونے والے پروگرام کو ملی تھی بھرپور پذیرائی
واضح رہے کہ یہ پروگرام 2020 میں شروع کیا گیا تھا، جس کے آغاز پر دو لاکھ سے زائد مستقل رہائشیوں اور کینیڈین شہریوں نے اپنے والدین یا دادا، دادی کو کینیڈا بلانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔
نئی درخواستوں پر پابندی اگلے حکم تک برقرار
وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ نئی درخواستوں کی وصولی پر پابندی اگلے حکم تک برقرار رہے گی، جبکہ موجودہ درخواستوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
Mohammad Shams Aghaz is an Urdu journalist and media professional based in Delhi with over a decade of experience across print, digital, and broadcast newsrooms. He holds an MA in Urdu from Jamia Millia Islamia and a Diploma in Journalism & Mass Communication. At StudioX News Urdu, he covers immigration, settlement, community life, and public-interest stories for Canada's Urdu-speaking diaspora.

