ڈپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ کو تیسرا مقام اور فیکلٹی آف آرکی ٹیکچر کو پانچواں مقام حاصل ہوا
درجہ بندی دوہزار چھبیس میں شان دار مظاہرہ:ڈپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ کو تیسرا مقام اور فیکلٹی آف آرکی ٹیکچر کو پانچواں مقام حاصل ہوا
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ’انڈیا ٹوڈے رینکنگز دوہزار چھبیس میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ یونیورسٹی کے شعبہ ’ٹورزم اینڈ ہاسپیٹلٹی مینجمنٹ’نے ‘ بیسٹ ویلیو فار منی ہوٹل مینجمنٹ کالجز’ زمرے میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن اور ’بہترین ابھرتے ہوئے ہوٹل مینجمنٹ کالجز’ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ یونیورسٹی کی کامیابیوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے، جامعہ کی ’فیکلٹی آف آرکیٹیکچر‘ نے ‘انڈیا ٹوڈے(ایم ڈی آر اے) بیسٹ کالجز رینکنگ دوہزار چھبیس میں آرکی ٹیکچر کے زمرے میں پانچواں مقام حاصل کر کے ہندوستان کے ممتاز آرکیٹیکچر اداروں میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
اس کامیابی پر فیکلٹی، طلبہ اور عملے کو مبارک باد دیتے ہوئے عزت مآب پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ یہ اعزاز تعلیمی فضیلت، صنعتی روابط، معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ شعبوں میں طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے جامعہ کے غیر متزلزل عہد اور اس کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
پروفیسر مظہر آصف نے درجہ بندی کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اعلیٰ تعلیم کے مخصوص شعبوں میں شاندار کارکردگی کے مسلسل حصول کا ثبوت قرار دیا۔ اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ سیاحت اور مہمان نوازی کا انتظام اور فیکلٹی آف آرکیٹیکچر دونوں نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ درجہ بندی معیاری تعلیم اور صنعت پر مبنی تعلیم کے تئیں یونیورسٹی کی خصوصی توجہ کی تصدیق کرتی ہے۔
پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے اس کامیابی کو یونیورسٹی کے لیے انتہائی فخر کی بات قرار دیا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی علمی ساکھ کو مستحکم کرنے کے لیے فیکلٹی، طلبہ، محققین، سابق طلبہ اور عملے کی اجتماعی کوششوں او ران کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ہر قومی اور بین الاقوامی درجہ بندی سے یونیورسٹی کے اس یقین کو تقویت ملتی ہے کہ اس کے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے تعلیمی فضیلت اور کاوشوں کو زیادہ کامیابی حاصل ہوتی ہے۔
شیخ الجامعہ اور مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جامعہ کے انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل (آئی قیو اے سی) کو کامیابی میں اس کے رول کے لیے مبارک باد دی۔ انہوں نے پروفیسر پنکج کمار گپتا، ڈین، فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز، اور پروفیسر سارہ حسین، سربراہ، شعبہ ٹورزم اینڈ ہاسپیٹلیٹی منیجمنٹ، کو تعلیمی تحقیق، صنعت کے تعاون، انٹرن شپ، تقرری اور مہارت کی ترقی سمیت کلیدی معیارات میں شعبہ کی شاندار کارکردگی کے لیے مبارک باد دی۔
انھوں نے پروفیسر قمر ارشاد، ڈین، فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اور پروفیسر طیبہ منور، سربراہ، شعبہ آرکیٹیکچر کو انڈیا ٹوڈے۔ ایم ڈی آر اے بہترین کالجز درجہ بندی دوہزار چھبیس میں فیکلٹی کی شاندار کارکردگی کے لیے مزید مبارک باد دی۔ درجہ بندی میں انٹیک کوالیٹی اور گورنینس، تعلیمی فضلیت، بنیادی ڈھانچہ، کیمپس کی زندگی،شخصی اور قائدانہ ترقی،کیئریئر کی ترقی اور تقرری نیز علمی ہستیوں اور صنعت کے ماہرین کے درمیان اس کے تئیں نظیرے کے معیارات کے تحت آرکی ٹیکچر کا جائزہ لیا جاتاہے
تازہ ترین درجہ بندی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تعلیمی فضیلت میں مزید بہتری، اختراع کو فروغ دینے اور اعلیٰ تعلیم کے ہندوستان کے سرکردہ اداروں میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے عزم کی توثیق کرتی ہے۔
Mohammad Shams Aghaz is an Urdu journalist and media professional based in Delhi with over a decade of experience across print, digital, and broadcast newsrooms. He holds an MA in Urdu from Jamia Millia Islamia and a Diploma in Journalism & Mass Communication. At StudioX News Urdu, he covers immigration, settlement, community life, and public-interest stories for Canada's Urdu-speaking diaspora.

