دنیا

’’شری سونم وانگ چک کو زبردستی اسپتال  لے جانا ناقابلِ قبول ہے۔ احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے‘‘

📷 "Forcibly Hospitalizing Sonam Wangchuk Is Unacceptable; Peaceful Protest Is Every Citizen's Constitutional Right.(Image credit to Social Media)

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے شری سونم وانگ چک کو ان کے پُرامن جمہوری احتجاج کے دوران مبینہ طور پر زبردستی حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیے جانے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے ملک کے عوام، طلبہ اور تمام جمہوریت پسند تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس آمرانہ اقدام کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے شری سونم وانگ چک کو ان کے پُرامن جمہوری احتجاج کے دوران مبینہ طور پر زبردستی حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیے جانے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سیکریٹری     ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ جمہوریت میں پُرامن احتجاج، اختلافِ رائے کے اظہار اور ستیہ گرہ کا حق آئینِ ہند کے آرٹیکل 19(1)(a) اور 19(1)(b) کے تحت ہر شہری کو حاصل ہے۔ حالیہ برسوں میں مودی حکومت نے شاہین باغ  سی اے اے احتجاج، کسان تحریک اور پہلوانوں کے احتجاج سمیت متعدد مواقع پر ریاستی طاقت کا استعمال کرکے اختلافِ رائے کو دبانے کی کوشش کی ہے، جو حکومت کی بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور آمرانہ رجحانات کی عکاسی کرتا ہے اور جو ملک کی جمہوری اقدار پر براہِ راست حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شری سونم وانگ چک تعلیم میں اصلاحات، موسمیاتی تبدیلی اور قبائلیوں کے حقوق کے تحفظ جیسے اہم قومی مسائل پر مسلسل آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ایسے جائز مطالبات کا جواب مذاکرات کے بجائے جبر و تشدد سے دینا نہ صرف غیر جمہوری بلکہ انتہائی شرمناک ہے۔

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا شری سونم وانگ چک اور ہر اس شہری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ اقتدار کے سامنے سچ بولنا جرم نہیں بلکہ ایک قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

انہوں نے ملک کے عوام، طلبہ اور تمام جمہوریت پسند تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس آمرانہ اقدام کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے مطالبات:

1. شری سونم وانگ چک اور اگر کسی دوسرے احتجاجی کو بھی       ،جسے حراست میں لیا گیا ہے، ان سب کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔

2. حکومت جبر و دباؤ کی پالیسی ترک کرتے ہوئے شری سونم وانگ چک، طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بامعنی مذاکرات کرے۔

3. مرکزی وزیرِ تعلیم فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

4. پُرامن احتجاج کو جرم قرار دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اختلافِ رائے غداری نہیں، بلکہ جمہوریت کی روح ہے۔

5. پیپر لیک مافیا کے خلاف سخت قوانین کے تحت  مؤثر کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے احتساب کو یقینی بنایا جائے۔

Urdu contributor

Mohammad Shams Aghaz is an Urdu journalist and media professional based in Delhi with over a decade of experience across print, digital, and broadcast newsrooms. He holds an MA in Urdu from Jamia Millia Islamia and a Diploma in Journalism & Mass Communication. At StudioX News Urdu, he covers immigration, settlement, community life, and public-interest stories for Canada's Urdu-speaking diaspora.

Follow StudioX Urdu News:

Related Stories