وزیرِ مملکت شوبھا کرندلاجے نے 9 جون کو جنیوا میں منعقد محنت سے متعلق 114 ویں بین الاقوامی کانفرنس میں بھارتی وفد کی قیادت کی
محترمہ شوبھا کرندلاجے نے جنیوا میں فرانس، برطانیہ، جنوبی کوریا، امریکہ اور کینیڈا کے وزرائے محنت سے بھی ملاقاتیں کیں اور مہارتوں کے باہمی اعتراف اور طلب پر مبنی ہنر مندی کے ذریعے بھارت سے ہنر مند افرادی قوت کی نقل مکانی کے قانونی راستوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
حکومتِ ہند کی محنت اور روزگار اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمانے درجے کی صنعتوں کی وزارت کی مرکزی وزیرِ مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد محنت سے متعلق 114 ویں بین الاقوامی کانفرنس (آئی ایل سی) میں بھارتی وفد کی قیادت کی، جس میں انہوں نے ہمہ جہت ترقی، صنفی مساوات اور سماجی مکالمے کے لیے بھارت کے عزم پر زور دیا۔ ان کی ان مصروفیات نے ایک مضبوط اور مربوط سفارتی موجودگی کی عکاسی کی، جس میں بحث و مباحثے میں شرکت اور 9 جون 2026 کو سلسلہ وار اعلیٰ سطحی دوطرفہ میٹنگیں شامل تھیں۔
جنیوا میں محنت سے متعلق 114 ویں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر مرکزی وزیر نے نیپال کے نوجوانوں، محنت اور روزگار کے وزیر جناب رام جی یادو کے ساتھ ایک دوطرفہ ملاقات کی۔ نیپال نے بھارت کے ڈیجیٹل پورٹلز کی تعریف کی۔ بھارت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہماری ’’پڑوسی پہلے‘‘ کی پالیسی کے تحت نیپال بھارت کے لیے ایک ترجیحی شراکت دار ہے۔ دونوں وزراء نے مہارت کی ترقی، مزدوروں کی نقل مکانی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک میں کارکنوں کے لیے مواقع اور ان کی بہبود کو بڑھانے
اور دیرینہ و برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیرِ مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کی انگولا کی عوامی انتظامیہ، لیبر اور سوشل سکیورٹی کی وزیر محترمہ ٹریسا روڈریگز ڈیاس کے ساتھ ملاقات میں محنت اور روزگار، مہارت کی ترقی، پیشہ ورانہ تربیت، سماجی تحفظ اور افرادی قوت کی تربیت میں تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں وزراء نے روزگار کی خدمات، ہنر مندی، افرادی قوت کی منصوبہ بندی اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انگولا نے بھارت کی ڈیجیٹل مصنوعات کی تعریف کی اور علم کے تبادلےکی درخواست کی۔ بھارت نے انگولا کو روزگار کی خدمات، کارکنوں کارجسٹریشن، ملازمتوں اور مہارت کی مماثلت کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ڈیزائن، تیار اور فعال کرنے میں تکنیکی مدد اور صلاحیت سازی کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔
مرکزی وزیر نے ماریشس کے محنت اور صنعتی تعلقات کے وزیر جناب محمد رضا قاسم اتیم کے ساتھ اپنی دوطرفہ میٹنگ میں مشترکہ تاریخ، ثقافت، جمہوری اقدار اور عوامی عوام سے عوام کے گہرے تعلقات پر استوار دونوں ممالک کے قریبی اور دیرینہ تعلقات کو سراہا۔ ماریشس نے محنت اور روزگار کے شعبے میں ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھارت کی نمایاں پیشرفت کی تعریف کی۔ بھارت نے اپنے تجربات اور مہارت کا تبادلہ کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعادہ کیا اور ماریشس کو ڈیجیٹل مصنوعات کی تیاری میں مسلسل تکنیکی مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
محترمہ شوبھا کرندلاجے نے جنیوا میں فرانس، برطانیہ، جنوبی کوریا، امریکہ اور کینیڈا کے وزرائے محنت سے بھی ملاقاتیں کیں اور مہارتوں کے باہمی اعتراف اور طلب پر مبنی ہنر مندی کے ذریعے بھارت سے ہنر مند افرادی قوت کی نقل مکانی کے قانونی راستوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
Mohammad Shams Aghaz is an Urdu journalist and media professional based in Delhi with over a decade of experience across print, digital, and broadcast newsrooms. He holds an MA in Urdu from Jamia Millia Islamia and a Diploma in Journalism & Mass Communication. At StudioX News Urdu, he covers immigration, settlement, community life, and public-interest stories for Canada's Urdu-speaking diaspora.

