وزیر خارجہ روبیو نے وزیر اعظم کو باہمی اشتراک میں مسلسل پیش رفت سے آگاہ کیا
وزیرخارجہ روبیو نے مختلف علاقائی اور عالمی معاملات پر امریکی نقطہ نظرسے واقف کرایا
وزیر اعظم نے امن کی کوششوں کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور تنازعات کے پرامن حل پرایک بار پھر زور دیا
وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو نیک خواہشات پیش کی
نئی دہلی ۔امریکی وزیر خارجہ جناب مارکو روبیو نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔
وزیر خارجہ روبیو نے وزیر اعظم کو دفاع ، کلیدی ٹیکنالوجیز ، تجارت اور سرمایہ کاری ، توانائی کی یقینی فراہمی ، رابطے ، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک میں میں مسلسل پیش رفت سے آگاہ کیا ۔
وزیر خارجہ روبیو نے مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر امریکہ کے نقطہ نظرسے واقف کرایا۔
وزیر اعظم نے امن کی کوششوں کے لیے ہندوستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا اور بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پر پھر زور دیا۔
وزیر اعظم نےوزیر خارجہ روبیو سے صدر ٹرمپ کو ان کی نیک خواہشات پیش کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ ان سے مسلسل رابطے کے منتظر ہیں ۔
Mohammad Shams Aghaz is an Urdu journalist and media professional based in Delhi with over a decade of experience across print, digital, and broadcast newsrooms. He holds an MA in Urdu from Jamia Millia Islamia and a Diploma in Journalism & Mass Communication. At StudioX News Urdu, he covers immigration, settlement, community life, and public-interest stories for Canada's Urdu-speaking diaspora.

