اس یونی ورسٹی کے تمام کورسیز اردو میڈیم طلبا بالخصوص مدارس کے طلبا کے لیے ایک عطیہ ہے۔
بدست وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن
مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی، ریجنل سینٹر دہلی کے نئے آفس کا آج افتتاح بدست مہمان خصوصی پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، اردو یونی ورسٹی، حیدرآباد ہوا۔ پروفیسر سید عین الحسن نے کہا کہ اردو یونی ورسٹی پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم کو بذریعہ اردو میڈیم نہ صرف فروغ دے رہی ہے بلکہ اپنے بی ایڈ ، ایل ایل بی اور پولی ٹیکنک جیسے مختلف پروفیشنل کورسیز کے ذریعہ کثیر افراد کو نوکری حاصل کرنے کے اہل بنارہی ہے۔ فاصلاتی تعلیم کے تحت تقریباً پچاس ہزار طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اب جلد ہی آن لائن تعلیم بھی شروع کی جائے گی۔اس یونی ورسٹی کے تمام کورسیز اردو میڈیم طلبا بالخصوص مدارس کے طلبا کے لیے ایک عطیہ ہے۔ کیونکہ یہ واحدمرکزی یونی ورسٹی ہے جو اعلیٰ تعلیم و پروفیشنل کورسیز کو اردو میڈیم میں فراہم کرتی ہے۔ دہلی ریجنل سینٹر کا یہ نیا آفس دور حاضر کے تقاضے کے مطابق تمام جدید سہولیات کے ساتھ قائم کیا جارہا ہے۔
مہمان اعزازی پروفیسر محمد میاں، سابق وائس چانسلر ، اردو یونی ورسٹی نے کہا کہ اردو یونی ورسٹی اپنے طلبا کے لیے معیاری کتابیں تیار کی ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی مزید کتابیں تیار کی جائیں گی۔اس یونی ورسٹی نے اردو میڈیم طلبا بالخصوص مدارس کےطلبا کے لیے پروفیشنل کورسیز کا موقع فراہم کر، ان کے لیے ایک بہتر مستقبل ہموار کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
مہمان اعزازی ڈاکٹر مدھوکر ایم واورے، جوائنٹ سکریٹری، ڈیب، یونی ورسٹی گرانٹس کمیشن نے اردو یونی ورسٹی کی حصولیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس یونی ورسٹی نے بہت کم وقت میں ملکی سطح ایک منفرد پہچان قائم کی ہے۔ فاصلاتی تعلیم میں ان ہائس میٹریل تیار کرنے میں اس یونی ورسٹی نے کافی اچھا کام کیا ہے۔ ہمیں اسکل ڈیولپمنٹ اور آن لائن کورسیز کی طرف بھی بڑھنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر شمس اقبال، ڈائرکٹرقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی نے کہا کہ اردو کونسل اور اردو یونی ورسٹی دونوں ادارے آس پاس وجود میں آئے اور اردو یونی ورسٹی کی خوش قسمتی رہی کہ اسے ہمیشہ اچھے سرپرست ملے۔اب اگر دونوں ادارے مفاہمت کریں تو اردو کی ترقی کے مزیدراہ ہموار ہوسکتے ہیں۔ مانو ریجنل سینٹر دہلی دیکھ کر خوشی ہوئی، اگر یہاں سے کوئی مناسب پروپوزل جاتا ہے تو اردو کونسل اسےآگے بڑھانے میں خوشی محسوس کرےگی۔
پروفیسر رضااللہ خان، ڈائرکٹر ، سینٹر فار ڈیسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن، مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی نے کہا کہ فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ ہم ملک کے تقریباً ہر علاقے میں پہونچ چکے ہیں اور اپنے دائرے کو مزید وسیع کرتے ہوئے دور دراز دیہی علاقوں میں بھی پہونچنے کی کوشش ہے۔ ہماری یونی ورسٹی کا اہم مقصد اعلیٰ اور معیاری تعلیم ان لوگوں تک پہونچانا ہے جن تک اعلیٰ تعلیم نہیں پہونچ سکی ہے۔
اس پروگرام کی شروعات دہلی ریجنل سینٹر کی ریجنل ڈائرکٹر روچیکا کیم کے تعارفی خطاب سے ہوا۔ جس میں انہوں نے دہلی ریجنل سینٹر کی مختصر کاکردگی پیش کی۔ پروگرام کی نظامت سیدجعفر مہدی واسطی اور صادقہ زہرا نے کیا۔ شکریہ کے فرائض جاوید عالم نے انجام دی۔
اس پروگرام میں مختلف شہروں میں موجود ریجنل سینٹرس و سب ریجنل سینٹرس کے تمام ریجنل ڈائرکٹر ، اسسٹنٹ ریجنل ڈائرکٹر نے شرکت کی۔پروفیسر شاہد پرویز،سابق ریجنل ڈائرکٹر، مانو ، اسٹڈی سینٹرس کے کوآرڈی نیٹرس، مدارس کے منتظمین، اردو یونی ورسٹی کے المنائی ، طلبا اورمختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔
Mohammad Shams Aghaz is an Urdu journalist and media professional based in Delhi with over a decade of experience across print, digital, and broadcast newsrooms. He holds an MA in Urdu from Jamia Millia Islamia and a Diploma in Journalism & Mass Communication. At StudioX News Urdu, he covers immigration, settlement, community life, and public-interest stories for Canada's Urdu-speaking diaspora.

